محمود اچکزئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت

پشاور (بیوروچیف) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کردی۔ محمود خان اچکزئی نے علامہ ناصر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس اختیار ہی نہ ہو، ان سے مذاکرات کا کیا فائدہ؟، جب بانی پی ٹی آئی نے مجھے نامزد کیا تھا تب بھی مذاکرات کیخلاف تھا، میں کہا تھا یہ ناجائزحکومت ہے اِس کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹ جا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تمام اداروِں کو کانفرنس میں مدعو کیا جائے، گول میز کانفرنس میں بحث کرکے ملک کے مسائل کا حل نکالا جائے، ہم سمجھتے ہیں پارلیمنٹ میں مذاکرات ہونے چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اس میں غلط بات تونہیں، آئین کہتا ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہوگی،آئین توڑنا بنیادیں اکھاڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اندرونی طور پر کمزور ہوگیا ہے، جو بھی آئین سے کھلواڑ کرے گا ،ہم اس کی مخالفت کریں گے، ملک میں جمہوریت ہوگی اور آئین کی بالادستی ہوگی تو ہی ملک چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں