تیسری عالمی جنگ کی پیش گوئی

کراچی (بیوروچیف) برطانوی اخبار کے مطابق بہت پہلے کووڈ کی پیش گوئی کرنے والے برطانیہ کے ایک خود ساختہ روحانیت کے ماہر نے 2025کے لیے شدید انتباہ جاری کیے ہیں جس میں سال کے وسط میں تیسری جنگ عظیم کا خطرہ بھی شامل ہے۔ وہ ٹرمپ کی جیت کی پیش گوئی بھی کرچکے تھے، ان کے مطابق 2025کے دوران خواتین کے کھیلوں، ملازمین کے حقوق اور اعضا کی سائنسی تخلیق میں پیش رفت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم 38سالہ ہپنو تھراپسٹ نکولس اوجولا نے کہا کہ یہ ایک ایسا سال ہوگا جب دنیا میں ہمدردی کی کمی اورایک دوسرے کے خلاف تشدد کی ہولناک کارروائیاں دیکھیں گے۔ گزشتہ 2024 اس نے ٹرمپ کے امریکی انتخابات جیتنے کی پیش گوئی کی تھی، انہیں یقین ہے کہ منتخب صدر ٹرمپ کا قانونی لڑائیوں اورمنفی پریس کی دھمکیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب سال گزرے گا۔ اوجولا نے سمندر کی بلند ہوتی سطح، طوفانی بارشوں، اور تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2025 خواتین کے کھیلوں میں بڑی پیش رفت ہوگی، ملازمین کے حقوق کے لئے بھی زیادہ پیش رفت دیکھنے میں آئے گی، کام کی جگہ پر زیادہ اجرت یا تنخواہ میں شفافیت ہوگی ۔2025میں روایتی اقدار کی بحالی اور لیبارٹریوں میں اعضا کی تخلیق جیسی سائنسی پیش رفت ہوگی۔ ان کے مطابق کیٹی پیری کو 2025میں شادی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور کیٹ بلانشیٹ کا سال کامیاب رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں