ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس42روز میں مکمل

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے اسلام آباد میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹر چینج اور سرینہ چوک انٹر چینج پراجیکٹس کا دورہ کیا ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دونوں میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42روز کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر 3 شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے، نائٹ شفٹ میں تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ دونوں منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے، فروری میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا افتتاح کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں