چور دکان سے لاکھوں کے کرنسی نو ٹ لے اڑے

جڑانوالہ (نامہ نگار) چوروں نے شہر کے مین چوک میں واقع دکان کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے کے کرنسی نوٹ لوٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ریل بازار کے مین چوک میں واقع ریاض ہار سہرے والے کی دکان کی چھت پھاڑ کر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لوٹ لئے اور فرار ہو گئے واردات بارے علم صبح دکان کھولنے پر ہوا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ چوک میں رات کے وقت چوکیداروں کا پہرہ لگا ہوا ہوتا ہے اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں