پی پی 45میں دوبارہ پولنگ

کوئٹہ(بیوروچیف) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کوئٹہ کے 15پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ے، اس حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ صبح 8بجے سے شروع ہو چکی جو شام 5بجے تک جاری رہے گی، پی بی 45کوئٹہ کے حلقہ پر مجموعی طور پر 34امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔پی بی 45کوئٹہ کے حلقہ پر 4امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہے، پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک اور جمعیت علما اسلام کے میرعثمان پرکانی امیدوار ہیں، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے اورپشتونخوا میپ کے مجید خان اچکزئی امیدوارہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حلقے میں 15 پولنگ سٹیشنز پر 16855ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ری پولنگ کیلئے مجموعی طورپر 51پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، پی بی 45کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردیا گیا، سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں پی بی 45 سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کامیاب ہوئے تھے، جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں