ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سنٹر کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سنٹر کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر، چیف آفیسرز محمد فیاض، مظفر بیگ بھی ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اورسنٹر پر آئے ہوئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع بھر میں سوشیو اکنامک رجسٹری کے سنٹرز موجود ہیں، شہری اپنے قریبی مراکز پر لازمی رجسٹریشن کروائیں، ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی تمام فلاحی اسکیموں میں شمولیت کے لیے پنجاب سوشیو اکنامک میں رجسٹریشن ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں