وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم شہباز شریف 8جنوری بروز بدھ کراچی کا اہم دورہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز پاکستان اسٹاک ایکسچینج جائیں گے، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سمیت اہم وزراء بھی ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں فیڈریشن چیمبر، کراچی چیمبرسمیت بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔شہر قائد کے دورے کے دوران وزیر اعظم ساتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر فیس لیس سسٹم کا معائنہ بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں