انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کااجراء ہو گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی ، لائسنس کا اجرا شروع کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دی اور قوانین کے مطابق تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیے۔ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد وزیراعلی بلوچستان کا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس مزید کارروائی کے لیے اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر این ایچ ایم پی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے شفاف اور جدید نظام سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے, انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول این ایچ ایم پی کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ خیال رہے کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نہ صرف شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ سعودی عرب سمیت بیرونی ممالک میں کسی بھی ٹریفک حادثے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی سے بھی بچاتا ہے۔ اس سے قبل لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کو سعودی حکام بھی قبول کرتے ہیں۔ پاکستانی شہری اگر سیاحتی ویزا پر سعودی عرب میں موجود ہوں تو وہ لائٹ وہیکل چلا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں