تین تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کا مران عادل نے تین تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے،نئے تعینات ہونیوالوں میں رائے آصف کو ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ’رانا اصغر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور نواز بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ تعینات کردیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔یاد رہے کہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں بند تین بھائیوں کے قتل اور چوتھے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد تاندلیانوالہ سٹی’صدر کے ایس ایچ اوز کے معطل ہونے پر سیٹیں خالی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں