سٹیک ہولڈرز سے بجٹ کے لئے تجاویز طلب

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری فوری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ایف بی آر نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگ لیں۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس پالیسی میں تبدیلی سے متعلق تجاویز کیلئے31جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس آن سروسز کیلئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کی تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے پاکستان بزنس کونسل، صنعتی اور کاروباری تنظیموں سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اورسیز چیمبرز اور ایس ایم ای سیکٹر سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شامل ہیں ایز آف ڈوئنگ بزنس، ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے قوانین میں آسانی پر سفارشات طلب کر لی گئیں۔ ایف بی آر کے مطابق کاروباری چین کو جی ایس ٹی رجیم کے تحت کرنے اور ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کیلئے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں