فری سولر سکیم حکومت پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے اور راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ فری سولر پینل سکیم حکومت پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے جس سے صوبہ کے 1لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ حکومت بلا سود قرض کا اجراء کر رہی ہے جس کے تحت 3کروڑ تک کا قرض ملے گا اور ملک ترقی ‘ خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا میاں طاہر جمیل نے مزید کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی احسن اقدام ہے وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم’ صحت’ اور دیگر صنعتوںمیں اصلاحات لا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں