سکولوں کے نئے اوقات کار یونیفارم کی پابندی میں نرمی

لاہور (بیوروچیف) محکمہ خصوصی تعلیم نے تعلیمی اداروں میں طلبا کیلئے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کر دی۔تفصیلات کیمطابق13جنوری سے15فروری تک طلبا کے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کی گئی، سردی کے پیش نظر پیر تا ہفتہ صبح 9سے دوپہر2بجے تک تعلیمی ادارے لگیں گے۔جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک ہوں گے،محکمہ خصوصی تعلیم نیموسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کے اوقات کار جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں