بھارتی فوج میں مایوسی بڑھ گئی،ایک روز میں تین اہلکاروں کی خودکشی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں 24گھنٹوں کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا ذرائع نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا کہ خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنو میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی اور جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو گولی مارلی۔ابھینندن کی عمر 23سال تھی اور وہ ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا۔ تاحال خودکشی کے ان واقعات کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔تینوں اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی گائوں روانہ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں