ٹھیکریوالہ میں وارداتیں’دکان سے 7لاکھ 40ہزار چوری

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سدھار بائی پاس چوک سے چور دکان کے تالے توڑ کر 740000اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 73جھپال کے رہائشی محمد سہیل ولد سخاوت علی نے بائی پاس چوک سدھار میں آٹو کی دوکان بنائی ہوئی ہے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور تالے توڑ کر دراز سے 740000نقدری رقم لے کر فرار ہو گئے ،آج پھر ایک اور پیزا ڈلیورپی اے ایف دفتر کے قریب سے ڈاکوئوں کے ہاتھ چڑھ گیا 2عدد پیزا ،ونگز وغیرہ مالیت تقریبا 5000روپے چھین کر فرار ہو گئے ،66دھاندرہ کے رہائشی دلشاد ولد محمد صدیق کے گھر سے چور 80000ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور ایک موبائل فون لے فرار ہو گئے ،85لیلاں کے رہائشی محمد افتخار ولد ریاست علی خاں نے 79اڈا پہ کباڑ کی دوکان بنا رکھی ہے چور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر گودام کے تالے توڑ کر 1من وزنی تانبا جس کی مالیت تقریبا 100000روپے ،کمپریسر6عدد مالیت 22000پیتل 20کلو مالیت 33000bبال 7کلو مالیت 90000روپے اور بیٹری 8عدد مالیت70000 اٹھا کر لے گئے ،68ج ب کے رہائشی شاہ فیصل شاہ ولد سید عبدالغفور شاہ کے گھر سے چور ایک عدد لال پمپ کھول کر لے گے ،66دھاندرہ کے رہائشی شبیر احمد ولد بشیر احمد کے فیکٹری کچھ عرصہ سے بند پڑی ہے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر چور4کوڈتار تانبا تقریبا 45فٹ مالیت تقریبا 65000اور پلاسٹ کے پائپ مالیت 1300لے کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں