ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن آج،سکیورٹی کے سخت انتظامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن آج ہو رہے ہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 3ہزار سے زائد وکلاء ووٹ کاسٹ کرینگے۔ صدارت کیلئے تین امیدوار رائے سیف الرحمن بھٹی’ چوہدری خوشحال گجر اور چوہدری تنویر ریاض سندھو’ نائب صدر کیلئے چار امیدوار رضیہ چوہدری بھنگو’ ملک زہرے خاں وسیر’ چوہدری محمد رضا سندھو’ چوہدری زاہد مسعود کھٹانہ’ سیکرٹری کی نشست کیلئے میاں عامر نذیر’ رانا علی عابد منج’ چوہدری محمد زاہد مہیس اور سید محمد وہاب شاہ’ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری احتشام اثیر’ رائو حسن اکمل’ چوہدری محمد نسیم حیدر انصاری’ فنانس سیکرٹری کیلئے اقراء خاں رانا’ عائشہ قادر’ مہک فاطمہ آرائیں اور لائبریری سیکرٹری کیلئے تین امیدوار رانا عرفان احمد خاں’ ملک آصف ضیاء اور رانا محمد وقاص رحمن مدمقابل ہیں اور انتظامیہ کمیٹی کی 10 نشستوں پر 16امیدوار ملک احسان الٰہی’ چوہدری احسن علی سیان’ ملک الطاف حسین کھوکھر’ میاں انجم ندیم’ ملک بلال حسن’ مسز رمضانہ شہزاد’ صفدر علی مراد’ طاہر جواد رانا’ چوہدری غلام عباس گجر’ رانا محمد اشفاق خاں’ میاں محمد اویس’ حافظ محمد زبیر احمد’ میاں محمد شکیل لطیف’ رانا محمد عمار منج’ محمد فیضان ادریس اور وسیم عون مقبول آمنے سامنے ہیں، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی او فیصل آبادڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پرفیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2025 کے موقع پر پولنگ سٹیشنوں کی سیکورٹی کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا’ فیصل آباد شہر میں ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد،تحصیل بار سمندری، تحصیل بار تاند لیانوالہ اورتحصیل بار جڑانوالہ میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں امن و عامہ قائم رکھنے کیلئے 2290سے زائد پولیس اہلکارمتعین کیے گئے ہیں۔ جن میں 16جی اوز ،22انسپکٹر،123سب انسپکٹر،204اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 203ہیڈ کانسٹیبل اور 1882سے زائد پولیس کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں ۔ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے ریزرو ہائے کے پولیس جوان پولیس لائنز میں سٹینڈ بائی رہے۔ جبکہ علاقہ پولنگ اسٹیشن کے گردونواح میں ایلیٹ پولیس فورس اور ڈولفن فورس کی تازہ دم ٹیمیں مسلح گشت کرتی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں