اسرار احمد منے خان(ن)لیگ کا قیمتی اثاثہ تھے،مریم نواز

پاکپتن (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکپتن کے سرکاری دورے پرمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خان(مرحوم) کے صاحبزادے عمراسرارمنے خان اوران کے بھانجے حسن خان کواپنے پاس بلاکرخصوصی ملاقات کی جوپہلے سے اپنے پاکپتن کے ڈیرے پرموجودتھے۔وزیراعلی نے ان کے والدکے انتقال پراظہارتعزیت اوردعا مغفرت کی ان کاکہناتھاکہ اسراراحمدمنے خان پارٹی کاقیمتی اثاثہ اورمیاں نوازشریف کے وفادارساتھی تھے۔ان کے انتقال کاانہیں دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے عمرااسرارمنے خان سے کہاکہ وہ اپنے والدکی طرح پارٹی کے لئے متحرک اورحلقہ کے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں