آئندہ مالی سال شرح نمو تین فیصد رہنے کاامکان

اسلام آباد (بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی3فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ لگایاہے ، قبل ازیں اے ڈی بی نے دوران مالی سال کیلئے قومی معیشت کی ترقی کیلئے 2.8فصد کی توقع کا اظہار کیا تھا۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق بہترین میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ معاشی استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا ۔واضح رہے کہ قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ستمبر 2024کے دوران اپنی جائزہ رپورٹ میں جاری مالی سال کیلئے پاکستانی معیشت کی 2.8فیصد کی شرح نمو کے تخمینہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں فیصد کی بہتری کا اظہار کیا ہے ۔ نظرثانی شدہ اندازہ کے مطابق رواں مالی سال 2024-25کے دوران قومی معیشت کی شرح نمو 3فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سال 2025کیلئے جنوبی ایشیا کے خطہ کے ممالک کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 6.3فیصد لگایا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں