غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیںنومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطی اسٹیووٹکوف نے اسرائیل کا دورہ کیا۔اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر بات چیت کی۔نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے اعلی سطحی مذاکراتی وفد دوحا روانہ کردیا۔وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سربراہ بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں