گدھی پر تشدد’ ٹانگیں کاٹ ڈالیں

بہاولپور (بیوروچیف) بہاولپور میں شقی القلب ملزمان نے گدھی پر بدترین تشدد کیا اور اس کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بستی رکرانی میں تھانہ عنایتی کی حدود میں پیش آیا۔ گدھی کے مالک کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا کہ 4ملزمان نے اس کی گدھی کے ساتھ بدفعلی کی اور اس پر بدترین تشدد کیا اور اس کی چاروں ٹانگیں بھی کاٹ ڈالیں۔پولیس کے مطابق گدھی کے مالک کی مدعیت میں نامزد ملزم سمیت 3 کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گدھی کو ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جانوروں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں