گیس لیکج کے باعث فاسٹ فوڈ شاپ میں دھماکہ،3ملازم جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون بسم اﷲ چوک میں فاسٹ فوڈ شاپ چسکا پوائنٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے آگ لگ گئی’تین محنت کش 21سالہ غلام حسین’ 14سالہ خیام محمود اور 37سالہ محمد یوسف بری طرح جھلس گئے، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا۔مدینہ ٹائون میں گیس لیکج ہو رہی تھی کہ ملازمین نے کام شروع کرنے کیلئے دیاسلائی جلائی تو گیس لیکج کی وجہ سے زور داردھماکہ ہو گیااور آگ بھڑک اُٹھی جس نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پا لیا’بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں