امریکہ’آگ مہنگی ترین آفت قرار

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی خوفناک ترین آگ لگی جسے اب امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں پانچ روز سے لگی آگ اب تک بے قابو ہے ۔ ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئیں ۔ 12ہزارسے زائد گھر جل گئے ۔ اب تک 160ارب ڈالرکا نقصان ہوچکا ۔ حکام نے نئی وارننگ جاری کردی ۔ مزید شہریوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے۔لاس اینجلس کے جنگل میں لگی آگ بے قابو، حکام نے نئی وارننگ جاری کردی ۔ مزید شہریوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے۔ تیز ہوائوں کے باعث صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ درجنوں طیارے اور ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق پانچ روز کی کوششوں کے بعد صرف دو مقامات پر آگ بجھائی جاسکی ہے، 4مقامات پر اب بھی شعلے بھڑک رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 145مربع کلومیٹر کا علاقہ راکھ ہوچکا ہے۔ نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے پیر سے منگل تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوائوں کی رفتار 48کلومیٹر فی گھنٹہ سے 112کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں لگی آگ سے اب تک 160ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ تاہم سرکاری اعدادوشمار جاری نہ ہو سکے۔ مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی اور جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں