عابد شیر علی کاFICکا وزٹ،طبی سہولیات کا جائزہ

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر’ انچارج مانیٹرنگ ایف آئی سی چوہدری عابد شیر علی کا فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) کا وزٹ’ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا’ چوہدری عابد شیر علی اچانک ایف آئی سی پہنچ گئے، ہسپتال کی مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے پوچھا۔ ایف آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر رانا ندیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے، چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، ادویات مفت فراہم کی جائیں، صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے، مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں