ضلع کچہری کے مسائل حل کرینگے’ رانا ثناء اﷲ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مشیروزیراعظم راناثنا اللہ خاںنے کہاہے کہ ضلع کچہری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی ‘پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے اپنے ہردورمیں وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کروائے اوریہ روایت آج بھی برقرارہے اوررہے گی ۔یہ باتیں انہوںنے نومنتخب صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آبادرائے سیف الرحمان بھٹی اوردیگرسے ملاقات کے دوران کہیں۔مشیروزیراعظم راناثنا اللہ خاںنے رائے سیف الرحمان بھٹی کوبارکاالیکشن جیتنے پرپھولوں کاہارپہناکرمبارکبادی ۔انہوںنے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایاکہ وہ ہمیشہ کی طرح ضلع کچہری کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے ۔فیصل آبادکی وکلا برداری میرافخراورمیراقبیلہ ہے جس کے مسائل دلچسپی لیکرحل کرنااپنافریضہ سمجھتاہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں