حکومت مہنگائی کیخلاف عملی اقدامات کررہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ ن لیگ پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کا مربوط ایجنڈہ کامیاب بنانے کیلئے جدوجہدکررہی ہے ،قائد میاں محمد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت میں عوامی خوشحالی کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں اور عوام کا معیارزندگی بلند ہورہا ہے ، پارٹی قیادت کی تمام تر توجہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے پر مرکوز ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جسے کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا، جب بھی ن لیگ کو اقتدار ملا پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور ترقی کی راہ اپنائی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت بھی عوامی خدمت اور ملکی استحکام و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں