ارکان پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری روز

اسلام آباد (بیوروچیف) ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے۔ جس نے گوشوارے جمع نہ کروائے اس کی رکنیت معطل ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 31دسمبرتک چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلی بلوچستان سمیت 517ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے۔ ان میں 23سینیٹر اور 116ایم این اے شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55، کے پی اسمبلی کے 91اور بلوچستان اسمبلی کے 24ارکان بھی 31دسمبر کو گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں