ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ڈی سی کا نوٹس ‘فیصل ہسپتال کے ارد گرد پارکنگ کا مسئلہ حل کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ”ڈیلی بزنس رپورٹ” میں شائع ہونے والی خبر ” فیصل ہسپتال کے گرد ونواح میں بدترین پارکنگ” پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی فیصل آباد پارکنگ کمپنی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیل کے مطابق ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے گزشتہ روز خبر شائع کی تھی کہ فیصل ہسپتال کے گرد ونواح میں بدترین پارکنگ کے باعث نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جبکہ علاقہ مکین بھی اس سے تنگ ہیں اور ان کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی فیصل آباد پارکنگ کمپنی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر سائٹ کا وزٹ کر کے رپورٹ پیش کریں۔ قبل اس کے کہ اہل علاقہ کی طرف سے تحریری درخواستیں وصول ہوں ٹریفک کے مسئلہ کو حل کروائیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو بھی اس بات کا پابند کریں کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی گاڑیوں کو سروس روڈ’ ہسپتال سے ملحقہ گلیوں میں کھڑا کرنے کی بجائے پارکنگ ایریا میں پارک کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں