اراکین قومی اسمبلی اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے یکجا

اسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی کے اراکین نے اسپیکر سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومت اوراپوزیشن یک زبان ہوگئے، اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے دوران تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اسپیکرزکانفرنس کی سفارشات پرعمل کیا جائیاسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں لہذا ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔حکومتی رضامندی پرقومی اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا، اس وقت ایم این اے کی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے ایک لاکھ 85ہزارروپے ماہانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں