4

پنجاب میں مزید3مقامات پر سونے کے ذخائر کا انکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف) پنجاب میں مزید 3مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب کے مزید 3مقامات پرسونے کے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف ہواہے۔ اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پربھی سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوگئی ہے۔مزید مقامات پر سونے کی موجودگی کی تصدیق کے بعد نیسپاک کو سروے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ تینوں مقامات پرموجود سونے کی قیمت کئی سوارب روپے ہوسکتی ہے۔حکام مزید مقامات سے سونا نکلنے سے متعلق جلد وزیراعلیٰ کوبریفنگ دیں گے۔اٹک کی طرز پردیگر مقامات سے سونے نکالنے کے لئے بھی بین الاقوامی نیلامی ہوگی۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مرادنے اٹک میں سونے کے ذخائرکی موجودگی کا دعوی کیا تھا لیکن اب وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی نے ذخائر کی تصدیق کردی ہے ۔شیر گورچانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سونے کے ذخائر سے متعلق کل بریفنگ دی جائیگی، سونے کے ذخائر نکالنے کیلئے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پر حالیہ سروے میں سونے کی تصدیق ہوئی ہے ، جیولوجیکل سروے کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں