بڑے کھلاڑی کوہر طرح کے مصائب کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے صائم ایوب کی انجری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں فخر زمان نے نوجوان کھلاڑی کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔فخر زمان نے کہا کہ جب ایک کھلاڑی جس پر پاکستان نے اتنی سرمایہ کاری کی ہے وہ اس وقت زخمی ہو جاتا ہے جب وہ اپنے عروج پر پرفارم کرنا شروع کر دیتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے دھچکے کھلاڑی کے سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ چیلنجز زندگی کا حصہ ہیں اور ایک عظیم کھلاڑی بننے کے لیے آپ کو ان کا سامنا کرنا ہوگا۔فخر زمان نے صائم ایوب کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔فخر زمان نے کہا کہ “مجھے امید ہے کہ صائم جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں