برطانوی کھلاڑی ایما راڈوکانو کا ویمنز سنگلز میں فاتحانہ آغاز

میلبورن(سپورٹس نیوز) برطانوی کھلاڑی ایما راڈوکانو نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز میں فاتحانہ آغاز کیا۔آسٹریلین اوپن کے پہلے رانڈ میں برطانوی خاتون ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو خواتین کے سنگلز مقابلے میں شکست دیدی، میلبورن میں ہونے والے گرینڈ سلام ایونٹ کے پہلے رانڈ میں ایما راڈوکانو نے روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر دوسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں