زائد العمراداکار کم عمر لڑکیوں کیساتھاداکاری کو ترجیح دیتے ہیں،فائزہ حسن جویریہ سعود

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارائوں جویریہ سعود اور فائزہ حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے زائد العمر اداکار اپنی عمر اداکاراوں کے بجائے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔فائزہ حسن اور جویریہ سعود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ اداکاراوں کے بجائے اداکار زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں، وہ اپنی حفاظت کی خاطر خود سے کم تجربہ کار اور کم عمر اداکاراوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو 50 سال سے زائد العمر ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود سے نصف عمر اداکاراوں کے ساتھ کام کریں۔ان کے مطابق ایسے اداکار اپنی ہم عمر اداکاراوں کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، اس لیے وہ ایسی اداکاراوں کے ساتھ کام ہی نہیں کرتے۔فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ زائد العمر مرد اداکار اس لیے بھی کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ کم عمر اداکارائیں انہیں کھا نہیں جائینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں