ڈاکو حسینائوں نے ساتھیوں کی مدد سے گھر لوٹ لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں ڈاکو حسینائوں نے ساتھیوں کی مدد سے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود شیر ربانی ٹائون میں رہائش پذیر سلیم کے گھر 2ڈاکو حسینائوں نے ساتھیوں کی مدد سے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر اہلخانہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع کے باوجود پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ حسب روایت ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ متاثرہ خاندان نے آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے مال و مسروقہ برآمد کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں