پاکستان کی معاشی نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ،IMFنے کمی کردی

اسلام آ باد(بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈ نیرواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نموکا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کاخدشہ ظاہر کردیا- آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کے معاشی شرح نمو کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے تین اعشاریہ دو فیصد سیکم کرکے تین فیصد کردیا ۔ آئندہ مالی سال 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی ،گذشتہ مالی سال 2اعشاریہ 5فیصد تھی آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک جاری کردیا-آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا ہے تاہم گذشتہ سال کیمقابلے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے-آئی ایم ایف کا کہنا ہیکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو3فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان نیرواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نموکا ہدف 3اعشاریہ 6فیصد مقررکیا ہے-آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو4 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہیاورگذشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2اعشاریہ 5فیصد تھی-آئی ایم ایف نے تازہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ3اعشاریہ 2فیصد سے کم کرکے3فیصد کردیا جبکہ اکتوبر2024میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ3 اعشاریہ 2فیصد لگایا تھا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں