چیمپئنز ٹرافی میں اپنی مشکوک شرکت پر سپریت بمرا نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنے مکمل بیڈ ریسٹ پر جانے اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہونے کی تمام خبروں کو مسترد کردیا۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر کئی شہ سرخیاں دیکھی گئیں جن میں دعوی کیا جارہا تھا کہ کمرکی تکلیف کا شکار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلیگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، بمراہ کرکٹ میں واپسی کیلیے جلد بازی نہیں کریں گے، ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے،بمراہ نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا اور ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں