کمالیہ یونیورسٹی میںکلاسز کا آغاز کروانا ترجیح ہے

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ایم این اے ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ کمالیہ میں سوئی گیس کے پریشر کو بہتر کرنے کیلئیاپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ہم اس وقت حکومت میں نہیں بلکہ اپوزیشن میں بیٹھے ہیں اب جن کی حکومت ہے تو ان کو چاہیے کہ کوئی اچھا کام کریں حلقہ کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالیں ۔کمالیہ یونیورسٹی میں جلد سے جلد کلاسز کا آغاز کروانا ہماری اولین ترجیح کیونکہ انسانی ترقی اور تعلیم سے قومیں بنتی ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ یونیورسٹی آف کمالیہ میں علاقہ کی مشہور صنعتوں جیسے لائیوسٹاک ہے ،پولٹری اور زرعی کورسز بھی شامل کریں اور جدید ٹیکنالوجی جیسے کمپیوٹر سائنسز وغیرہ کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں