ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جو بائیڈن سے معافی کی اپیل

کراچی (بیوروچیف) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کا عہدہ صدارت پر کل آخری دن ہے، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت 39افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں، وہ رہائی کیلئے پرامید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں