آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھی’70افراد زندہ جل گئے

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ، 70افراد جھلس کر ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پٹرول سے بھرا ہوا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس سے تیل پھیلا اور دھماکا ہوا جبکہ مرنے افراد ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل کو جمع کرنے آئے تھے۔خبر ایجنسی کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس کے روکنے کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، اب تک 70لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں۔دوسری جانب کئی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے اکتوبر میں ریاست جیگوا میں بھی اسی طرح کا دھماکا ہوا تھا جس میں 147 افراد ہلاک ہوا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں