4روز سے لاپتہ13سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

جڑانوالہ(نامہ نگار) سنگدل قاتل نے 4 روز قبل لاپتہ ہونیوالے 13سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو پھینک دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں منڈی بچیانہ کا 13 سالہ بچہ شاہ زیب کریانہ شاپ پر کام کرتا تھا اور 4 روز سے لاپتہ تھا گزشتہ روز 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے پر ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی اطلاع پر ایس پی ٹائون ضیا الحق اور ایس ایچ او تھانہ بچیانہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سنگدل قاتل نے مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کر بچے کو قتل کیا ہے۔ ورثا نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ عبدالرحمن نے اسے قتل کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے، پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونیوالے شخص عبدالرحمن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں