19افراد کا قاتل مقابلے میں پار

رحیم یار خان (نامہ نگار) رحیم یار خان میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 16شہریوں اور 3پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں پولیس مقابلے میں ڈاکو بشیر عرف بشو شر مارا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو 16افراد اور 3پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو سے کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں