غلہ منڈی کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح،ہم ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں،عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے’ صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ایشیا کی سب سے بڑی غلہ منڈی ڈجکوٹ روڈ میں تعمیر وترقی کے مزید پراجیکٹس کے آغاز اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے خصوصی کاوشیں کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غلہ منڈی فیصل آباد میں آر سی سی روڈ اور سیوریج پائپ لائن کے افتتاح کی شاندار تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سابق وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ملکی تعمیر وترقی خوشحالی اور معاشی استحکام میں تاجر برادری کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ غلہ منڈی کے آڑھتیوں کے تمام مطالبات کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ افتتاحی تقریب میں صدر انجمن آڑھتیاں میاں منظور قادر’ چیئرمین رانا محمد طیب خاں’ سرپرست اعلیٰ حاجی سردار محمد’ سرپرست میاں عبدالمجید’ وائس چیئرمین ہمایوں خالد محسن’ جوائنٹ سیکرٹری عبید اﷲ جٹ’ سیکرٹری نشر واشاعت رانا محمد زبیر’ سینئر ممبران رانا اشفاق بھولا’ یونس جمال رحمانی’ میاں بلال لیاقت’ علی ریاض رحمانی’ حاجی تاج رحمانی’ اویس تاج رحمانی’ میاں حسن سخاوت نے شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ غلہ منڈی کے آڑھتیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ رانا محمد طیب چیئرمین انجمن آڑھتیاں نے کہا کہ غلہ منڈی کے تعمیراتی کاموں کے لیے دن رات محنت کی جس کے نتیجہ میں آج کی افتتاحی تقریب ہو رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ ہم اس جدوجہد میں ممبران غلہ منڈی کے مشکور ہیں۔ چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا محمد طیب خان نے اس موقع پر چوہدری عابد شیر علی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ انصاف گروپ نے انتخابی مہم میں جو وعدے کئے تھے اس کی بتدریج تکمیل کی جا رہی ہے ہمارا کام عوامی خدمت ہے اور یہ مشن جاری رکھیں گے منڈی کو مسائل سے پاک کرنے کیلئے حسب سابق شبانہ روز کاوشیں کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں