ٹرمپ کی حلف برداری کیپٹل ہل عمارت کے اندر ہوگی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ری پبلکن صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں البتہ واشنگٹن میں 20 جنوری کو موسم کی تاریخی شدت کی پیشگوئی کیباعث صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اب کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر ہوگی، موسم کی شدت کے باعث شرکا کی تعداد بھی متاثر ہونے کا امکان، واشنگٹن میں رش بڑھ گیا۔ اس تبدیلی کیباعث حلف برداری کی تقریب کے لئے مدعو مہمانوں کو تازہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ موسم کی شدت کی اطلاعات نے واشنگٹن کی عوامی تقریبات میں شرکت کرنیوالوں کی تعداد پربھی اثر پڑنے کا امکان ہے جبکہ نیویارک اور دیگر شہروں سے واشنگٹن جانے والوں کے رش کے باعث فلائٹس، ٹرین اور بسوں پر رش کے باعث سیٹ ملنا دشوار ہے جبکہ واشنگٹن اور گرد و نواح کے ہوٹلوں میں رہائش حاصل کرنابھی خاصا مشکل ہوگیا ہے۔ واشنگٹن میں سخت سیکورٹی کے مطابق ہوٹلوں میں چیک ان کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں