ہمایوں اختر خان کیNA-97میں سرگرمیاں جاری

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر و سینئیر سیاست دان ہمایوں اختر خان کی حلقہ این اے 97تاندلیانوالہ میں سرگرمیاں جاری .تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہمایوں اختر خان نے حلقہ این اے 97تاندلیانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 449گ ب اور چک نمبر 547گ ب کا دورہ کیا جس میں چوہدری عثمان کاہلوں بھی انکے ہمراہ تھے .سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے چک نمبر 449 گ ب میں میجر محمد اکرم سے انکے کزن محمد اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور چک نمبر 547 گ ب میں حجرہ صابری میں وقار حیدر سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی. اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں