یورپ کی برآمدات میں3.8بلین ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) رواں مالی سال میں یورپ کے ساتھ برآمدات میں 3.8بلین ڈالر کا قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھ گئی ہے’یورپی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2023 میں پاکستان کو یورپی مارکیٹس میں ڈیوٹی فری رسائی فراہم کرنے کیلئے جی ایس پی پلس حیثیت کو 2027تک بڑھانے کی منظوری دی ہے، جی ایس پی پلس سکیم ترقی پذیر ممالک کو یورپی یونین کی مارکیٹ میں ترجیحی رسائی اور بعض مصنوعات پر ڈیوٹی ٹیکس سے استثنی فراہم کرتی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یورپی ممالک کو برآمدات میں 8.62 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، برآمدات میں ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، گارمنٹس، کاٹن مصنوعات، کھیلوں کا سامان، مشروبات، سرجیکل آلات اور قالین شامل ہیں۔پاکستانی برآمدات 3.8بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال اسی مدت میں 3.5بلین ڈالر تھیں، برطانیہ، نیدرلینڈز، فرانس اور جرمنی سمیت یورپی ممالک کو برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں سے صنعتوں کو نئی سرمایہ کاری کی ترغیب اور اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں