میڈیکل کالجز میں داخلے کی سلیکشن لسٹ جاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔ ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے کم سے کم میرٹ 94.3621فیصد رہا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727فیصد رہا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.6091 فیصد، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا 95.2773 فیصد، اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کا 95.1591 فیصد رہا۔دیگر کالجز کے میرٹ میں راولپنڈی میڈیکل کالج 94.8091 فیصد، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور 94.8091 فیصد، اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور 94.7318 فیصد شامل ہیں۔ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 94.6409فیصد اور قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا 94.5864 فیصد رہا۔گوجرانوالہ میڈیکل کالج 94.5364 فیصد، ساہیوال میڈیکل کالج 94.4909 فیصد، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ 94.4818 فیصد، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات 94.4364 فیصد، اور میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 94.4318 فیصد رہا۔ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 94.4167فیصد، ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3955فیصد اور نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3621فیصد رہا۔ تمام امیدوار کا اپنی کالج فیس 23جنوری تک جمع کروانا لازمی ہے۔ فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 18ہزار روپے ہے، جو امیدوار بنک آف پنجاب کے اکائونٹ میں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ امیدواروں کو فیس جمع کرانے کے بعد متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی۔ فیس جمع کرنے اور جوائن کرنے والے امیدواروں کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان کے مطابق، دوسری سلیکشن لسٹ 24 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں