شوگر مافیا بے قابو،چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شوگر مافیا نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں چینی کی قیمت میں اچانک اضافہ کردیا،اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی مقرر کردہ ریٹ115روپے فی کلو کی بجائے140روپے میں فروخت کی جارہی ہے’کرشنگ سیز ن شروع ہونے کے باوجود چینی کے نرخوںمیں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے ‘ذرائع کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی کے باعث قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ذخیرہ اندوزوں نے رمضان المبارک سے قبل چینی کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے،اوپن مارکیٹ میں گرانفروش بھی من مانی قیمت وصول کررہے ہیں چینی کی25سے30روپے فی کلو قیمت بڑھنے سے مہنگائی کے مارے شہری مزید پریشان ہوگئے ہیں اگر اِسی رفتار سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا تو یہ عوام کی پہنچ سے دو ر ہوجائیگی چینی کی قیمت بڑھنے سے اسے سے تیار ہونیوالی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔چینی کی قیمت بڑھنے سے جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں چھوٹے دکانداربھی مسائل کا شکار ہیں دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی سستی چینی دستیاب نہیں ہے،غریب عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔حکومت اور انتظامیہ کو چینی کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے اور بھرپور کریک ڈائون کرکے ذخیرہ کی گئی چینی کو مارکیٹ میں لانا چاہیے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت کم ہواور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں