انٹراپارٹی الیکشن کیس PTIنے مہلت مانگ لی

اسلام آباد(بیوروچیف) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنز کی سربراہی میںتین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی، بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بیرسٹر صاحب!یہ کیس 30اپریل 2024سے چل رہا ہے، تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیا، آپ نے 5 درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کرانا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دے چکے، درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکانٹ کا آڈٹ ہونا چاہیے، کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاونٹس فریز کئے جائیں۔پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئیالیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے مہلت دیتے ہوئے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں