گورمے بیکری روڈ پر گھپ انڈھیرا،MCFافسران پر اسرار طور پر خاموش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر کو روشن کرنے کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ’ فیصل ہسپتال پُلی تا گورمے بیکری روڈ پر اندھیروں کا راج’ معروف علاقہ میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے آنے جانیوالے شہریوں کو شدید مشکلات’ مسئلہ کے حل کیلئے فوری طور پر ایکشن لیا جائے، عوامی حلقوں کا پرزور مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے بارونق علاقے فیصل ہسپتال پُلی تا گورمے بیکری روڈ پر خرید وفروخت کیلئے آنیوالوں کا رش رہتا ہے اور یہاں پر کھانے پینے کی دکانوں پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس روڈ پر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے افسران کی سرکاری رہائش گاہیں بھی موجود ہیں۔ مگر اس کے باوجود یہاں پر سٹریٹ لائٹس کا فعال نہ ہونا حیران کن ہے، رات کے وقت یہ علاقہ اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے۔ یہ بات شہریوں کیلئے تعجب کا باعث ہے کہ فیصل آباد کو روشن کرنے کے دعویداروں کی اس معروف علاقہ پر نظر کیوں نہیں پڑتی’ حالانکہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے افسران کا اس علاقہ سے گزر رہتا ہے، فیصل ہسپتال سے گورمے بیکری روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پر سٹریٹ لائٹس لگانے اور پہلے سے موجود لائٹس کو درست کرنے کا کام جلد شروع کر کے اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں