فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کی زیرنگرانی چک نمبر235 ر۔ب نیاموآنہ میں منعقدہ بڑی بھینس دودھ مقابلہ لاہورکھنڈ پنڈ کے عبداللہ کھوکھر کی بھینس داتا دی ملنگنی نے45.110 کلوگرام دودھ دیکر جیت لیا۔بھینس مقابلہ میں سدھوپورہ کے حاجی اکرام کی بھینس قمرہ نے 40.940 کلوگرام دودھ دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔بڑی بھینس مقابلہ میں سدھوپورہ کے رانا عدیل عباس کی بھینس نے 43.830 کلوگرام دودھ،208 ر۔ب کے صدام فوجی کی بھینس نے 43.190 کلو گرام دودھ کے ساتھ باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بھینس دودھ مقابلہ میں 208 ر۔ب کے رانا عبدالرحمان کی بھینس نے35.890 کلوگرام کے ساتھ دوسری اور سدھوپورہ کے حاجی اکرام کی بھینس نے34.210 کلوگرام دودھ دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایڈینشل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل،ماڈل کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد اور شیخوپورہ کے مینجنگ ڈائریکٹر،آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میاں عتیق،حافظ مدثرعزیز،عمران سیال،شاہنواز ملہی،چوہدری عطا گجر،عمیر ڈوگر ودیگر موجود تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔




