فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیض الحسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد تعینات ، دیگر شہریوں میں ماتحت عدلیہ کے متعدد ججز کے تقرر و تبادلے، تفصیل کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے متعدد ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آصف بشیر کوڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف بشیر کا بہاولنگر سے لاہور تبادلہ ،ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر)ناصر حسین کو لاہور سے بہاولنگر ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود ہارون خان کوفیصل آباد سے لاہور تبدیل،محمود ہارون خان ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس، ڈسٹرکٹ جوڈیشری فرائض سر انجام دیں گے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب کوبہاولپور سے میانوالی ،عارف محمود خان کولاہور سے خوشاب ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیض الحسن کوملتان سے فیصل آباد ،سردار محمد اقبال ڈوگر کالاہور سے ملتان تبادلہ کر کے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ملتان بنچ ،بہاولپور بنچ کے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار اورنگزیب کومیانوالی ،حسن احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عیسی خیل سے بہاولپور ،حسن احمد کو ترقی کے بعد سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ تعینات کر دیا گیا۔ تبدیل ہونے والے ججز کو4 نومبر 2026 تک نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔




