ڈویژنل کمشنر مریم خان کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔ کمشنر مریم خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزاسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ستھرا پنجاب، صحت، تعلیم،ریونیو اور عوامی سہولیات کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر نے شفافیت اور مانیٹرنگ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو اہداف کی تکمیل کی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔اہداف پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے وزیر اعلی پنجاب کے فلاح و بہبود کے منصوبوں کی آگاہی بارے قائم ڈیسک بارے بھی بریفنگ دی۔بعدازں کمشنر نے ڈی ایچ کیو کا تفصیلی دورہ کیا،جہاں انہوں نے مریضوں سے فری طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو نے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر مریم خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت تمام ہسپتالوں میں فری ادویات کا سٹاک موجود ہے۔عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دریں ازیں انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدآمد بارے دورہ کیا۔کمشنر فیصل آباد نے لوگوں کے گھروں میں جا کر صفائی ستھرائی و دیگر حکومتی سہولیات بارے دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں